ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنسی استحصال کے شکار بچوں کی رہائش گاہ میں آگ، بیس لڑکیاں ہلاک ہو گئیں

جنسی استحصال کے شکار بچوں کی رہائش گاہ میں آگ، بیس لڑکیاں ہلاک ہو گئیں

Fri, 10 Mar 2017 12:30:33    S.O. News Service

گوئٹے مالا،9؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گوئٹے مالا میں استحصال اور جنسی زیادتیوں کے شکار بچوں کی ایک حد سے زیادہ بھری ہوئی رہائش گاہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم بیس لڑکیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔ اس سانحے میں بیس سے زائد بچیاں زخمی بھی ہوئیں، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ چند رپورٹوں کے مطابق اس فلاحی رہائش گاہ میں گنجائش سے بہت زیادہ بچے رکھے گئے تھے۔ آتشزدگی سے ایک رات قبل ان بچوں اور نوجوانوں نے عملے کے ارکان کی طرف سے مبینہ جنسی زیادتیوں، اپنے لیے ناکافی خوراک اور اس رہائش گاہ میں اپنے مجموعی طور پر بہت برے حالات زندگی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا تھا۔ پولیس اس آتشزدگی کی وجوہات کی چھان بین کر رہی ہے۔


Share: